لاہور (کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر کا سلسلہ جاری رکھنے پرمیاں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر پیمرائ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نےکیس کی سماعت کی،،
،،درخواست گزار آمنہ ملک کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ میاں نوازشریف ،، مریم نوازاور ن لیگی اراکین پارلیمنٹ نے پانامہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے عدلیہ مخالف بیان بازی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جو کہ وا ضح طور پر توہین عدالت ہے،،،،انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی متعصب ہیں،، ن لیگ سے تعلق رکھتے ہیں اسی لئے عدلیہ مخالف بیان بازی پر ان کے خلاف کاروائی نہیں کر رہے،،
انہوں نے کہا کہ عدالت اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے پیمرائ کو عدلیہ مخالف تقاریر کو میڈیا پر نشر کرنے سے روکنے کا حکم دے،سرکاری وکیل نے کہا کہ لاہورہائیکورٹ میں براہ راست اس قسم کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے،،، محض الزامات کی بنیاد پر درخواست پر سماعت ممکن نہیں،،، جس پر عدالت نے پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،، عدالت نے آئندہ سماعت پر پیمرائ کے ذمے دار افسر کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔