لاھور نامہ

لاہور ہائیکورٹ، تحریک انصاف کے یوسی چیئرمینوں کو فنڈز جاری نہ کرنے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹس

لاہور (کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے یو سی چیرمینوں کو ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا عدالت نے تا حکم ثانی ترقیاتی فنڈز ایم این اے اور ایم پی اے کو دینے سے روک دیا

تفصیلات کے مطابق جسٹس جواد حسن نے میونسپل کمیٹی عیسی خیل سے اپوزیشن لیڈاشرف خان کی درخواست پر سماعت کیلاہور: ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے یو سی چیرمینوں کو ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی جس میں اپوزیشن کو ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے درخواستگزار وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ صوبہ بھرمیں ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاری کیا گیا.

. درخواستگزار وکیل نے بتایا کہ یہ ترقیاتی فنڈز صرف یونین کونسل کے لوگوں کو جاری کیے جانا تھے وکیل نے بتایا کہ ٹینڈر جاری کرنے سے پہلے درخواست گزار سے مشاورت نہیں کی گئی..اور اب فنڈز لیگی ایم این اے اور ایم پی اے کو جاری کیے جا رہے ہیں۔درخواستگزار وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اس کا نوٹس لے۔

Back to top button