لاھور نامہ

صحافی کالونی کے90پلاٹس قبضہ مافیا سے واگزار

لاہور(اظہر محمود/ نمائندہ میڈیا92نیوز)لاہورپریس کلب کی رہائشی کالونی ایف بلاک میں قبضہ مافیا کےخلاف جاری آپریشن کے دوران90پلاٹ واگزار کرکے معزز الاٹیز ممبران کو دیدئیے گئے۔

دس سال سے قبضہ مافیا کے تصوف میں بی بلاک کے الاٹیز صحافی ان پلاٹوں سے محروم تھے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر ہفتے کی صبح آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ پنجاب جرنلسٹس فاﺅنڈیشن، پولیس، لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری اور سینئر صحافیوں کی زیر نگرانی مسلسل2روز تک جاری آپریشن میں 90 پلاٹ واگزار کرالیے گئے۔

محکمہ مال کے افسروں اور اہلکاروں نے پلاٹوں کی نشاندہی کے قبضہ الاٹیز کے حوالے کیا۔ پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم، سینئرصحافیوں نعیم مصطفی ، میاں حبیب ، احمد فراز، شاہد چوہدری سمیت دیگر پر حملہ بھی کیا گیا۔

Back to top button