لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)جی ٹی روڈپر شاہدرہ ٹاﺅن تھانہ کے سامنے ٹرک ڈرائیور نے موٹرسائیکل سوار کو روند ڈالا، حادثہ پیش آنے پر ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت موقع سے فرار ہونے لگا جسے شہریوں کی کثیر تعداد نے مل کر روکا، حادثہ سے موٹرسائیکل سوار کا نیچے والا حصہ کٹ گیا
جو زندگی اور موت کی کشمکش میں پڑا رہا۔ شہریوں نے موقع پرریسکیو1122کو فون کیا۔ واقع تھانہ شاہدرہ ٹاﺅن کے بالکل سامنے پیش آیا قانون کی بے حسی اتنی کہ پولیس سب کچھ دیکھنے کے باوجود بھی حرکت میں نہ آسکی۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹرک ڈرائیور کو روکے رکھا، آخری مناظر تک پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی تھی۔