لاھور نامہ

پتنگ باز خبردار

لاہور (ملک عمر/میڈیا92نیوز)لاہور پولےس نے شہر مےں پتنگ بنانے ، فروخت کر نے اور اڑانے و الوںکے خلاف موئثر کارروائی کرتے ہوئے92 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔تفصےلا ت کے مطابق ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈوےڑنل اےس پےز کو خصوصی پولیس ٹےمےں تشکےل دے کر شہر مےں پتنگ بازی، پتنگ بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دےا تھا

جس پر شہر مےں92مقدمات درج کرکے92ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے ایک ہزارسے زائد پتنگےں،100چرخیاںاور150پنی ڈوربرآمدکرلی۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہاکہ شہر مےں کسی کو بھی جان لےوا کھےل کھیلنے کے اجازت نہےں دے سکتے۔والدےن اپنے بچوں کو ایسے خطرناک کھےل سے دور رکھیں۔

Back to top button