گجرات(نمائندہ/میڈیا92نیوز)مریم نواز نے کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن میں اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کوایک مرتبہ پھر سرخروکیا ہے،میاں صاحب کو جب نکالاگیا تھاتوجی ٹی روڈ پرعوام نے اسی وقت فیصلہ سنایا دیا تھا۔گجرات میں عوامی جلسے سے خطاب کے موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ سے آپ کی جماعت کا نام چھین لیاگیا،جماعت کا صدر نواز شریف چھین لیا،آپ سے آپ کا نشان شیرچھین لیالیکن ارکان اسمبلی نے کوئی دباوٴ نہیں لیا،نہ نواز شریف کا ساتھ چھوڑااس باوجود کیا ہوا،پھر بھی فتح عوام کی ہو ئی اور فتح نواز شریف کی ہوئی۔
ایک فیصلہ اُس عدالت سے آتا ہے اور ایک فیصلہ عوام کی عدالت دیتی ہے،تاریخ رقم کرنے پر مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،سینیٹ میں آپ کی جماعت کا نام چھن جانےکےباوجودایک مرتبہ پھرسب سےبڑی جماعت بن کرسامنے آگئی ہے۔
نام چھن جانے کے باوجود ارکان اسمبلی نے آزادی نواز شریف پر نچھاورکردی،جبر سےکے باوجودعوام کے دلوں سے نواز شریف کو کیسے نکالو گے،نواز شریف کا وزیراعظم ہاوٴس عوام کا دل ہے،نواز شریف کو لوگون کے دلوں سے کس طرح نکالو گے؟ترقی کے ہرمنصوبے پرنوازشریف کا نام لکھا ہے کیا اسے نکال سکوگے؟
انہوں نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف کو صدارت کی ضرورت ہے،کیا اسے وزریراعظم ہائوس کی ضرورت ہے کہ عوام کے دل ان کا ایوان وزیر اعظم اور صدارت ہے۔مریم نواز نے عدالتی فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہ ہرروزنیاریفرنس سامنے آرہاہے،6ماہ کےبعد بھی ایک روپےکی کرپشن ثابت نہیں کرسکے،6 مہینے میں انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ نواز شریف پر الزام کیا لگاناہے؟اب تک فیصلہ نہیں ہو سکا کہ نوازشریف پرالزام کیالگاناہے،انتقام میں سزا پہلے سنا دی تحقیقات بعد میں ہورہی ہے،جبکہ ہرگواہ ہمارے حق میں گواہی دے کر چلا گیا۔