پاکستان

سرگودھا، پی پی 30پرضمنی الیکشن، پولنگ کا وقت ختم

سرگودھا(نمائندہ/میڈیا92نیوز)پی پی 30پرضمنی الیکشن میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا شروع ہوگیا ہے۔

پولنگ کاوقت ختم ہونےکےبعدپولنگ بوتھ میں موجود ووٹرز کو ووٹ ڈالنےکی اجازت ہے، اس ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے حمایت یافتہ چوہدری یاسر ظفر سندھو اور پی ٹی آئی کے راؤ ساجد محمود کے درمیان مقابلہ ہے۔یاد رہے یہ نشست پاکستان مسلم لیگ ”ن” کے ممبر پنجاب اسمبلی طاہر سندھو کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی.

حلقہ تحصیل کو ٹ مومن اور بھلوال کی 16یونین کونسلوں پر مشتمل ہے ، اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 73ہزار 912 ہے ۔

Back to top button