لاھور نامہ

عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہی ہے ،حکمران عوامی وسائل پر مزے لوٹ رہے ہیں، یاسر گیلانی

لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمران عوامی وسائل پر مزے لوٹ رہے ہیں جبکہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔

عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، تحریک انصاف عوام کے مسائل ہر فورم پر اٹھائے گی مسلم لیگ ن کی حکومت نے چار سال گزر جانے کے باوجود عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے نام نہاد حکمرانوں نے پارٹی منشور اور انتخابی مہم میں عوام سے جو وعدے کئے ان میں سے ایک پر بھی عمل درآمد نہیں کر سکی

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جبکہ ن لیگ خود کرپشن میں آلودہ ہے اور اپنی کرپشن چھپانے کے لئے ملک و قوم کا وقار دا? پر لگا دیا ہے۔

Back to top button