پاکستانتازہ ترین

اسحاق ڈار پھر سے سینٹر بننے میں کامیاب ہوگئے

سلام آباد(میڈیا پاکستان ) سینیٹ کے 2018ءکے الیکشن کے غیرسرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں اور اب تک پنجاب سے مسلم لیگ ن 12میں سے 11نشستوں پر کامیاب ہوگئی ہے جبکہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی سینٹر منتخب ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اسحاق ڈار پنجاب سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر کامیاب قرارپائے ہیں۔ یادرہے کہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی تحریک انصاف نے چیلنج کیے تھے جس پر الیکشن ٹربیونل نے مسترد کردیئے تھے لیکن عدالت نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کاغذات منظور کردیئے تھے ۔

Back to top button