لاھور نامہ

ایک دربند سو در کھلے : اراضی ڈاٹ کام فرم نے پٹوار پاس افراد کو جاب آفر کردی

لاہور(وسیم شہزاد/میڈیا92نیوز)ایک در بند سو درکھلے، اراضی ڈاٹ کام فرم نے پٹوار پاس افراد کو معقول معاوضہ پر جاب کی آفر کردی۔اراضی ڈاٹ کام کے نام سے مشہور جوہر ٹاﺅن کے کیو بلاک میں واقع فرم نے صوبے بھر میں پٹوار پاس کرنے اور پٹوار کا تجربہ رکھنے والے افراد کی نوکری پکی کرنے کےلئے انٹرویو کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے قومی اخبارات میں اشتہارات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی پٹوار کا تجربہ رکھنے والے افراد کو معقول معاوضہ پر آفر کردی گئی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ چند ماہ قبل ہی عدالت عالیہ کے احکامات پر صوبے بھر میں پٹوارخانے میں بیٹھے پٹوار پاس افراد بیٹھنے پر پابندی لگادی گئی تھی اور اس حوالے سے صوبے بھر کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو بھی پابند کیا گیا تھا کہ اگر پٹوار خانہ کی حدود میں ایسے افراد جوکہ سرکاری ملازم نہ ہیں اور پٹوارخانے میں بیٹھے پائے گئے تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی جس سے صوبے بھر میں ہزاروں کی تعداد میں افراد بے روزگار ہوگئے اور چھپ کر ڈر ڈر کر خاموشی سے کام کرنے لگے تاہم اراضی ڈاٹ کام فرم کی آفر نے ایک دربند سو در کھلے والی کہاوت کو سچ ثابت کردیا۔

Back to top button