اسلام آباد(بیورو رپورٹر/میڈیا92نیوز)سینیٹ انتخابات میںپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کریں گے۔
تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ‘عمران خان کی کچھ اور مصروفیات ہیں، شاید وہ آج نہیں آسکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ جمہوریت کے لیے اچھی بات نہیں۔
یاد رہے کہ سینیٹرز کی آئینی مدت 6 برس ہے اور ہر 3 برس بعد سینیٹ کے آدھے ارکان اپنی مدت پوری کرکے ریٹائر ہوجاتے ہیں اور آدھے ارکان نئے منتخب ہوکر آتے ہیں۔
اس مرتبہ بھی سینیٹ کی آدھی یعنی 52 نشستوں پر انتخابات ہونے جا رہے ہیں، جس کے لیے 131 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔