کرکٹکھیل

ملتان سلطانز آج کوئٹہ سے اور قلندرز پشاور کی ٹکر

دبئی(سپورٹس رپورٹر/میڈیا92نیوز)پاکستان سپر لیگ میں آج کا پہلا مقابلہ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگاجبکہ لاہور قلندرز پشاور زلمی کاسامنا کرے گی ۔

پاکستان سپر لیگ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔۔۔ملتطان سلطانز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ائٹرز سے ہوگا۔۔تو دوسرے میچ میں دفاعی چمپین پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹمیں آمنے سامنے ہونگی۔۔۔ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کئے جائیں گے۔۔۔۔

دن کے پہلے میچ میں شام 4 بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔ ملتان سلطارنز کی ایونٹ میں چار میچز کھیل کر 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔دوسری جانب کوئٹہ نے دو فتوحات کے ساتھ 4 پوائنٹس حاصل کئے ہوئے ہیں۔

پہلے راؤنڈ کے آخری میچ میں رات 9 بجے لاہور قلندرز پشاور زلمی کے مدمقابل ہوں گی۔ زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی انجری کی وجہ سے میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

Back to top button