شوبزکھیل

ویرات کوہلی نے فلم”پری“ دیکھ کر انوشکا سے ڈر گئے

مبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہےکہ فلم پری دیکھنے کے بعد وہ تھوڑے ڈر گئے لیکن انہیں اپنی بیوی انوشکا پر فخر ہے۔

انوشکا شرما کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی تیسری فلم ’’پری‘‘ گزشتہ روز ریلیز کردی گئی، ان کے شوہر ویرات کوہلی نے فلم دیکھنے کے بعد اسے انوشکا کی اب تک کی بہترین اداکاری قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ طویل عرصے بعد میں نے اتنی اچھی فلم دیکھی ہے، ہاں! فلم دیکھنے کے بعد میں تھوڑا ڈر گیا تھا لیکن مجھے اپنی بیوی پر فخر ہے۔


دوسری جانب فلمی تجزیہ کاروں نےفلم کا اسکرپٹ کمزور قراردیتے ہوئے انوشکا کی اداکاری کو سراہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ انوشکا کی اداکاری ’’پری‘‘کی ڈوبتی ہوئی کشتی کیلئے سہارا ثابت ہوئی ہے۔ جب کہ فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش نے بھی انوشکا کی’’پری‘‘کو اوسط درجے کی فلم قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی فلم’’پری‘‘کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پاکستانی سنسر بورڈ کا کہنا ہے کہ فلم میں کالے جادو کے استعمال کے ساتھ فلم کے مکالمے اور مناظر مذہب، سماجی اور اخلاقی اقدار پر پورے نہیں اترتے یہی وجہ ہے کہ فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

Back to top button