لاھور نامہ

محکمہ سکول ایجوکیشن: انفارمیشن سسٹم کا سرور خراب، لاہور کے 1200 سکولوں بچوں کی آن لائن حاضری کا آغاز نہ ہو سکا

لاہور(جنرل رپورٹر/میڈیا92نیوز)سکول انفارمیشن سسٹم کا سرور خراب ، لاہور کےسرکاری سکولوں میں بچوں کی آن لائن حاضری کا آغاز نہ ہوسکا، آن لائن حاضری کا منصوبہ ناکام، سرورخراب ہونے سےاگلی جماعت میں پرموٹ بچوں کا ڈیٹا بھی اپ ڈیٹ نہ کیا جاسکا ۔

تفصیلات کے مطابق نئےتعلیمی سال کا آغازہوگیا لیکن سکول انفارمیشن سسٹم پر بچوں کا ڈیٹا تاحال اپ ڈیٹ نہ کیا جاسکاجس کی وجہ سےآن لائن حاضری بھی شروع نہیں ہوسکی۔ویب سائٹ کا سرور مسلسل خراب رہنے سے اساتذہ کو بچوں کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔اساتذہ کاکہنا ہےکہ ویب سائٹ کا سرور بار بار بند ہونے سے ڈیٹا اپ ڈیٹ نہیں ہوسکا۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ لاہور کے 1200 سکولوں میں صرف ایک ، ایک ٹیب دیا گیا جس کی وجہ سےاساتذہ کیلئے ایک ٹیب پر 2000 سے زائد بچوں کی حاضری لگانا مشکل ہوگیا ہے اور انہیں ایک کلاس کی حاضری لگانےمیں گھنٹہ لگ جاتاہے، ویب سائٹ کاسافٹ وئیرفنکشنل نہ ہونےکی وجہ سے سکول کا انفارمیشن ڈیٹا غائب ہوجاتاہے۔ محکمہ تعلیم کاکہنا ہےکہ ویب سائٹ ٹھیک ہوگی تو ڈیٹا اپ ڈیٹ کریں گے۔

Back to top button