لاھور نامہ

ریلوے کا ٹرین آپریشن دوسرے روز بھی متاثر، شہری ذلیل و خوار ہوتے رہے

لاہور(خبر نگار/میڈیا92نیوز)ریلوے کا ٹرین آپریشن دوسرے روز بھی متاثررہا۔مختلف شہروں سےلاہور آنے اورجانے والی تمام ٹرینیں کئی گھنٹے تاخیرکاشکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

رحیم یار خان کے قریب تلنڈہ کے مقام پرمال گاڑی کی آٹھ بوگیاں پٹری سے اتر جانے کی وجہ سے ریلوے آپریشن شدید متاثرہوا۔ جس وجہ سے کراچی اورکوئٹہ سمیت دیگر شہروں سے لاہور آنے اور جانے والی تمام ٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکاررہیں۔

دوسری جانب وزیر ریلوے کی جانب سے مسافروں کو ناشتہ اور آدھا کرایہ واپس کرنے کا اعلان تو کیا گیا لیکن اس پر عمل پوری طرح سے نہ ہو سکا۔

Back to top button