لاھور نامہ

ایل ڈی اے کی پھرتیاں: چوہدری برادران کی جائیدادوں کا ریکارڈ نیب کو فراہم کردیا

لاہور(سٹی رپورٹر/میڈیا92نیوز)ایل ڈی اے نے مسلم لیگ ق کے سربراہان کی جائیدادوں کا ریکارڈ نیب کے حوالے کردیا۔ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر محمد مرتضی نے الاٹمنٹ ، قبضہ اور این او سی پر مشتمل فائلوں کا ریکارڈ جمع کروادیا ہے۔

ایل ڈی اے نےچوہدری برادران جن میں‌چودھری پرویز الہٰی اور چودھری شجاعت کی گلبرگ ٹومیں واقع 6 املاک، گلبرگ تھری کی ایک جبکہ نیوگارڈن ٹاؤن اور شاہراہ قائداعظم کی ایک ایک جائیداد کا ریکارڈ فراہم کیا۔ریکارڈ کےمطابق چوہدری برادران کی6 جائیدادیں الاٹمنٹ کی ہیں جبکہ3 جائیدادیں وزارت کےدورمیں خریدی گئیں۔

یاد رہے کہ نیب نے 11 جنوری 2018 کو ایل ڈی اے سے چوہدری برادران کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کیں جو تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد پیش کی گئیں۔

Back to top button