لاھور نامہ

خزانہ خالی ہو گیا: پنجاب حکومت نے وفاق سے 17 ارب روپے مانگ لیے

لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)حکومت پنجاب نے وفاق سے 17 ارب روپے مانگنے کے لیے خط وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے وفاق سے 17 ارب روپے نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں مانگے ہیں، اس سے قبل وفاق اور پنجاب کے درمیان اتفاق ہوا تھا کہ وفاق پنجاب حکومت کو نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں 34 ارب روپے ادا کرے گی۔ جس میں سے پنجاب حکومت کو 17 ارب روپے پہلے مرحلے میں ادا کر دیئے گئے ہیں۔

اب پنجاب حکومت نے بقیہ 17 ارب روپے وفاق سے مانگ لیے ہیں تاکہ نئے بننے والے بجٹ میں یہ پیسے رکھے جاسکیں۔

Back to top button