شارجہ: پی ایس ایل 3 میں آج ملتان سلطانز اور کراچی کنگز جب کہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آج پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے ملتان سلطانز اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گے۔ کراچی کنگز اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہے، اس لئے مبصرین کراچی کنگز کو ہی فیورٹ قرار دے رہے ہیں تاہم شعیب ملک کی قیادت میں ملتان سلطانز بھی صرف ایک ہی مقابلے میں شکست سے دوچار ہوئی ہے۔
آج کے روز دوسرا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہونے والے اس مقابلے سے قبل لاہور قلندرز 3 میچ کھیل چکی ہے اور تینوں میں ہی اسے شکست کا مزا چکھنا پڑا ہے۔