سینٹ انتخابات کیلئے پنجاب کی 12 نشستوں پر حکومت کے حمایت یافتہ اور اپوزیشن کے 20 امیدوار آمنے سامنے ہونگے، 368 کا ایوان کامیابی کے لیے 46.1 ووٹ درکار ہیں
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سینٹ کی بارہ نشستوں کے لیے تین مارچ کو پنجاب اسمبلی میں میدان سجے گا, الیکشن کمیشن کے فارمولے کے مطابق جنرل نشست پر سینٹ امیدواروں کو کامیابی کے لیے طریقہ کار کے مطابق 46.1 ووٹ درکار ہیں جبکہ ٹیکنو کریٹ اور اقلیت کی نشست پر184.01 جبکہ خواتین نشست پر 122.6 ووٹ درکار ہونگے۔
پنجاب اسمبلی میں اگر پارٹی پوزیشن کا جائزہ لیا جائے تو حکومتی حمایت یافتہ امیدواروں کی برتری واضح نظر آتی ہے، پنجاب اسمبلی کے ایوان میں مسلم لیگ ن کے پاس310 نشستیں ہیں۔تحریک انصاف 30 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق دونوں آٹھ آٹھ ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ، پانچ آزاد امیدوار، پاکستان مسلم لیگ ضیاء 3 ، جے یو آئی فضل الرحمن ، جماعت اسلامی ، نیشنل عوامی پارٹی، نیشنل مسلم لیگ ایک ایک نشست رکھتی ہیں