پاکستانلاھور نامہ

نادرا نے نئے سمارٹ کارڈ کا اجراء31مارچ تک روک دیا

لاہور(وسیم شہزاد/میڈیا92نیوز)نادرا نے نئے سمارٹ کارڈ بنانے ایک ماہ کے لیے بند کر دئیے۔2 مارچ سے 31 مارچ تک کوئی بھی سمارٹ کارڈ نہیں بنوا سکے گا۔اب کوئی بھی فریش سمارٹ کارڈ نہیں بنوا سکے گا۔نادرا نے ملک بھر میں نئے سمارٹ کارڈ بنانے پر پابندی لگا دی۔سمارٹ کارڈ بنانے پر پابندی تکنیکی وجوہات کی بنا پر لگائی گئی ہے،، خط نادرا ۔تمام نادرا ایگزیکٹو سنٹرز میں نارمل کارڈ بنائے جائیں گے،پہلے سے جاری شدہ سمارٹ کارڈ والے سائلین سمارٹ کارڈ میں تبد یلی کروا سکتے ہیں۔نادرا چیئرمین سیکرٹریٹ کی جانب تمام نادرا ریجنل ہیڈکوارٹر کو احکامات جاری کر دئیے گئے۔
دریں اسنا زرائع کے مطابق سمارٹ کارڈ پروگرام میں گھپلے کا انکشاف ہوا ہے .اور اس حوالے سے آڈٹ شروع کردیا گیا ہے.

Back to top button