پاکستان

اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

لاہور(بیوروچیف،میڈیا92نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی درخواست گزار پیپلز پارٹی کے نوابزادہ نوازش علی کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ اسحاق ڈار مقدمات میں اشتہاری ہے اور ایک اشتہاری شخص انتخابات میں حصہ لینے کا اہل نہیں لہذا اسحاق ڈار کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت کو کالعدم قرار دیا جائے ۔
دو رکنی بنچ نے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو سینیٹ کے الیکشن لڑنے کی منظوری دے دی

Back to top button