شوبز

ایشا گپتا کو شامی بچوں کی حمایت پر بھارت میں شدید تنقید کا نشانہ

ممبئی(شوبزرپورٹر/میڈیا 92نیوز) بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا کو شام میں بمباری کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کی حمایت پر بھارت میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

شام کے مشرقی شہر غوطہ میں گزشتہ 10 روز سے جاری روسی اور شامی فوج کی بمباری سے اب تک معصوم بچوں اور خواتین سمیت 600 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پوری دنیا شام میں ہونےوالی بربریت پر تڑپ اٹھی ہے۔

شام میں ظلم اور بربادی کی داستانیں رقم ہونے پر بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا بھی خاموش نہ رہ سکی تھیں۔انہوں نے شامی فوج کے ظلم کا شکار ایک معصوم بچی کی تصویر شیئر کرتے ہوئےکہا تھا ’’مجھے اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ میرا تعلق کس ملک یا مذہب سے ہے، لیکن یہاں انسانیت مرچکی ہے، بچے مررہے ہیں اور اب شام میں ہونےوالے ظلم کو بند ہونے کی ضرورت ہے‘‘۔

ایشا گپتا کی شام کے مظلوموں کی حمایت میں کی جانے والی ٹویٹ بھارتیوں کو پسند نہیں آئی اور انسانیت کیلئے آواز اٹھانے پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایک شخص نے ان کی ٹویٹ کے جواب میں کہا میڈم بھارت میں یہ سب روزانہ ہوتا ہے، اس کیلئے بھی آواز اٹھائیں۔

ایک شخص نے ایشا گپتا پر طنزکرتے ہوئے کہا کہ 2011 میںبھارت میں 5 سال یا اس سے زائد کی عمر کے بچے ہلاک ہوئے تھے جن کی تعداد دنیا میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد سے کہیں زیادہ تھی۔

ایک صارف نے لکھاواہ میڈم، کبھی آپ نے بھارت کیلئے بھی بولا ہے، ہر روز ہمارے سپاہی مرتے ہیں، کبھی ان کے بارے میں کچھ کہا ہے آپ نے۔

ایک صارف نے انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا آپ مظلوموں کی مدد کرنے شام کیوں نہیں چلی جاتیں؟ اے سی روم میں بیٹھ کرلیکچر دینا بہت آسان ہوتا ہےاگر میں آپ کی جگہ ہوتا میں وہاں جاتا اور ان کی مدد کرتا۔

اداکارہ ایشا گپتا نے خود پر تنقید کرنے والوں کرارا جواب دیا اور بھارتیوں کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا، آپ انسانیت کو سرحدوں کی نظر سے اور بچوں کو مذہب کی نظر سے دیکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آپ ایک سیاہ دور میں جی رہے ہیں۔
https://twitter.com/eshagupta2811?ref_src=twsrc%5Etfw&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F1103820%2F24

Back to top button