اسلام آباد(بیوروچیف میڈیا92نیوز)الیکشن کمیشن نے کل ہونے والے سینیٹ انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا، تمام اراکین اسسمبلی کو سیکرٹریٹ کا کارڈ ساتھ لانا ہوگا، موبائل فون پولنگ اسٹیشن لانے پر مکمل پابندی عائد، بیلٹ پیپر اور ووٹ کی رازداری کو یقینی بنانا ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق،ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ اور6 ماہ سے 2 سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ سینیٹ کی 52 نشستوں پر پولنگ کل ہوگی، ن لیگی اراکین آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،فاٹا اور چاروں صوبوں کے ریٹائر ہونے والے 52سینیٹرز کی نشستوں کیلئے پولنگ کل ہو گی جس کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتظامات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدوار آزاد حیثیت میں انتخاب لڑیں گے۔ چاروں صوبوں کی اسمبلیوں میں ہونے والی پولنگ میں سندھ اور پنجاب سے 12، 12جبکہ خیبرپختونخوا ہ اور بلوچستان سے 11، 11امیدواروں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔