لاہور(سٹی رپورٹر/میڈیا92نیوز)مشیروزیراعلی پنجاب خواجہ احمدحسان نے میٹرو ٹرین کےمختلف اسٹیشنز کا دورہ کیا، جی ایم نیسپاک سلمان حفیظ نےسول ،الیکٹریکل اور مکینیکل ورکس پر بریفنگ دی، پہلے چار اسٹیشنزکے داخلی اور خارجی راستوں پر گیٹس اور سائن بورڈز کی تنصیب کے کاموں کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر مشیر وزیر اعلی خواجہ احمدحسان نے اورنج ڈپو اورپیکج ون کے اسٹیشنز کادورہ کیا جی ایم نیسپاک سلمان حفیظ نےسول،الیکٹریکل اورمکینیکل ورکس پربریفنگ دی ڈیرہ گجراں ،اسلام پارک ،سلامت پورہ اور محمود بوٹی اسٹیشنز پر سائن بورڈز کی تنصیب مکمل کرلی گئی جبکہ، پیکج ون کے پہلے چار اسٹیشنز کا کام 97 فیصد تک مکمل ہے۔
اس موقع پر چیف انجینئراسرار سعید،چیف انجینئرٹیپاسیف الرحمن، کی ایم نیسپاک سلمان حفیظ،پراجیکٹ ڈائریکٹر حماد الحسن،پراجیکٹ ڈائریکٹرمظہر حسین خان، پراجیکٹ ڈائریکٹر اقرارحسین،سی او اوحبیب کنسٹرکشن شاہدسلیم،سکیورٹی حکام،چینی کمپنز کےنمائندے بھی ہمراہ تھے۔