لاھور نامہ

عدالت نے ایس ایچ او جنوبی چھاونی آئندہ سماعت کی ملتوی کردی

لاہور(کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز)سیشن کورٹ نے اندراج مقدمے کی رپورٹ جمع نہ کروانے پر ایس ایچ او جنوبی چھاونی کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر رپورٹ ہر حال میں جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے شہری ا?صف کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے رپورٹ جمع نہ کروانے پر ایس ایچ او جنوبی چھاونی پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ ایس ایچ او خود کو قانون سے بالا تر سمجھتا ہے۔عدالتی حکم عدولی پر عدالت نے ایس ایچ او کی تنخواہ تاحکم ثانی بند کرتے ہوئے ا?ئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 6 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی

Back to top button