لاھور نامہ

سیشن کورٹ میں حالیہ واقعات کے بعد تمام سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال کردیا گیا

لاہور(کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز)سیشن کورٹ میں اہلیہ واقعات کے بعد تمام سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال کردیا گیا۔کیمروں کی مانیٹرنگ کو مزید سخت کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی کے حکم کے بعد سیشن کورٹ کی عدالتوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنا دیا گیا۔سیشن کورٹ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر لگائے گے سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال کردیا گیا۔سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کے اہلکاروں میں اضافہ کردیا گیا۔دوسری طرف سیشن جج لاہور کے حکم پر عدالتوں کے باہر سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار بھی تعینات کردیے گے ہیں۔سول کپڑوں میں ملبوس افراد پیشی پر آئے سائلین پر نظر رکھے گے۔ تمام داخلی اور خارجی راستوں پر دو کی بجائے چار جگہوں پر سائلین کی تلاشی لینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔سیشن کورٹ میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پولیس کی چوکی بھی قائم کردی ہی ہے۔جہاں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔وکلائ نے سیشن کورٹ کی سکیورٹی کو فول پروف قرار دیتے ہوئے کہا کہ وکلائ بھی سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرئے۔

Back to top button