لاھور نامہ

لاہور ہائیکورٹ چیئرمینوں کے اختیارات میں کمی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے ڈی جی لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا

لاہور(کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے چیرمینوں کے اختیارات میں کمی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے ڈی جی لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس جواد الحسن نے رانا ذیشان کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت آئے روز بلدیاتی چیرمنوں کے اختیارات میں کمی کررہی ہے۔قانون نے چیرمنوں کو واضح اختیارات دے رکھے ہیں۔درخواست گزار نے مزید کہا کہ بلدیاتی نمائندے بہتر انداز میں عوامی مسائل حل کرسکتے ہیں مگر حکومت ان کے اختیارات کو محدود کر رہی ہے۔عدالت نے استدعا کی کہ عدالت قانون کے مطابق بلدیاتی چیئرمینوں کو اختیارات دینے کا حکم دے۔عدالت نے وکلائ کی بحث کے بعد ڈی جی لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر کو 9 مارچ کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا ہے۔

Back to top button