لاھور نامہ

سیشن کورٹ پنجاب یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈ کے قتل کے خلاف استغاثہ کیس میں دیگرگواہان شہادت کے لیے طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز)سیشن کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈ کے قتل کے خلاف استغاثہ کیس میں دیگر گواہان کو شہادت کے لیے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت تین مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے روبرو پروفیسر جاوید سیمع کی شہادت پر وکیل نے جرح مکمل کرلی۔جاوید سیمع کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقتول عمران کے قتل کیس سے یونیورسٹی انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں۔سکیورٹی گارڈ عمران کی فیملی بلیک میل کررہی ہے۔پروفیسر جاوید سیمع کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جاوید سیمع بے قصور ہے۔اس کو واقع میں ملوث نہ کیا جائے۔دوسری جانب مقتول عمران کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمران کو یونیورسٹی انتظامیہ نے تشدد کرکے ہلاک کیا ہے۔عدالت استغاثے کے چار ملزمان کو سزا سنانے کا حکم جاری کرئے۔عدالت نے سماعت تین مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔

Back to top button