لاہور(کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر ڈی جی نیب کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کروا دیا گیا۔،،نیب نے اپنے جواب میں کہا کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے کی گرفتاری میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے گے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، احد چیمہ کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے۔نیب کی جانب سے جواب داخل کراتے ہوئے کہا گیا کہ احد چیمہ کے خلاف نیب کو شکایات وصول ہوئیں اس کے بعد انکوائری کی گی،،،، سابق ڈی جی ایل ڈی اے کو ذاتی حیثیت سے کئی بار طلب کیا گیا تھا۔ نیب آفس میں جواب داخل نہ کروانے اور پیش نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا،،،انہوں نے کہا کہ احد چیمہ کواحتساب عدالت نے 5 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا ہے۔نیب نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ گرفتاری کے دوران تمام قانونی تقاضے پورے کیے گے ہیں۔نیب کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ احد چیمہ کی درخواست مسترد کی جائے۔احد چیمہ کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے الزامات کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا،، نیب نے شوکاز نوٹس دئیے بغیر احد چیمہ کو گرفتار کیا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت نیب حکام کی جانب سے گرفتاری کو کالعدم قرار دے۔احد چیمہ کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروفیت کی بنائ پر پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت سات مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلائ کو طلب کر لیا
Read Next
2 ہفتے ago
جاوید بٹ قتل کیس؛ پولیس نے ایک اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا
21 جون, 2021
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع
20 جون, 2021
طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب
20 مئی, 2021
مسلم لیگ (ن) کا رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم اور بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ
25 فروری, 2021