دہلی (شوبزرپورٹر/میڈیا 92نیوز)بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت کی وجہ باتھ ٹب میں ڈوبنا ہے، یہ سامنے آنے کے بعد بیوی کی موت میں شوہر کے ممکنہ کردار پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
ہفتے کے روز سری دیوی کے آخری لمحات میں بونی کپور کے پراسرار کردار نے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ بونی کپوراچانک شام ساڑھے 5بجے سری دیوی کے ہوٹل پہنچے۔ ان کے بیان کے مطابق 15منٹ گفتگو ہوئی جس کے بعد سری دیوی باتھ روم چلی گئیں۔
بونی کپور کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے اہلیہ کو نیند سے بیدار کیا۔ پندرہ منٹ گفتگو کیاور پھر سری دیوی ڈنر کے لیے تیار ہونے باتھ روم چلی گئیں۔بونی کپور کے مطابق کافی دیر تک جب سری دیوی واپس نہیں آئیں تو انھوں نے دروازہ کھٹکٹایا اور کوئی ردعمل نہ پاکر دروازہ توڑدیا تو دیکھا کہ سری دیوی باتھ ٹب میں ڈوبی ہوئی تھیں۔
بونی کپور کے مطابق انھوں نے سری دیوی کو ہوش میں لانے کی کوشش کی لیکن ناکامی پر دوست کو بلایا اور رات نو بجے کے بعد پولیس کو اطلاع دی۔تین سے زائد گھنٹے تک لاش یونہی پڑی رہی۔
سوال یہ اٹھتا ہے کہ 3 گھنٹے تک لاش ہوٹل میں کیوں پڑی رہی؟ بونی کپور بیوی کو اسپتال کیوں نہیں لے گئے؟لیجنڈری اداکارہ کی حادثاتی قرار دی جانے والی موت کے حوالے سے تحقیقات ابھی جاری ہیں۔