لاھور نامہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے حکومت عوام کاخون نچوڑرہی ہے ، یاسر گیلانی

لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھانے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا،حکومت عوام کاخون نچوڑرہی ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسی غریب دشمن ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے،حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے۔ حکمران عوام پر مہنگائی کے بم برسا نے کی بجائے اضافہ کو فلفور واپس لے۔ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور عوام دشمن اقدامات سے خودکشیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔ غریب آدمی کا روح اور جسم کا رشتہ برقرار رکھنا دشوار ہو گیا ہے لوگوں کی پہنچ سے دال روٹی بھی دور ہو گئی ہے۔

Back to top button