لاھور نامہ

میانی صاحب قبرستان باغ گل بیگم کے مالکان کو بے دخل کرنے کا فیصلہ، لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(ظہیر الحق/میڈیا92نیوز)میانی صاحب قبرستان اراضی کیس باغ گل بیگم کے گھروں کے حقیقی مالکان کو بے دخل کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج۔ مالکان نے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ اپیل کی سماعت کرے گا۔اپیلیں دربار پیر عبدالغفار شاہ کے گدی نشین سید طاہر محمود وغیرہ نے شاہد مقبول شیخ اور مقبول حسین شیخ ایڈووکیٹس کی وساطت سے دائر کیں۔ عدالت عالیہ کے جسٹس علی اکبر قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے موقف سنے بغیر یکطرفہ فیصلہ سنایا، اپیل کنندگان۔متنازعہ اراضی کا فیصلہ 1973 میں سپریم کورٹ کر چکی ہے، اپیل کنندگان کی اراضی قبرستان کمیٹی 1962 میں ایکوائر کر چکی ہے، شاہد مقبول شیخ ایڈووکیٹ۔جتنی اراضی قبرستان کمیٹی نے ایکوائر کی وہ 1962 میں ہی قبضے میں لی گئی، شاہد مقبول ایڈووکیٹ سنگل بینچ نے حقائق نظر انداز کرتے ہوئے فیصلہ کیا،۔1934 سے مالک ہونے کے باوجود چھت اور جینے کا حق چھینا جا رہا ہے، سنگل بینچ نے اپنے کمیشن کی رپورٹ پڑھے بغیر فیصلہ کیا، سنگل بینچ کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم کیا جائے۔درخواست کے حتمی فیصلے تک اپیل کنندگان کو بے دخل کرنے سے روکا جائے۔

Back to top button