لاہور (شیخ مبشر حسین/میڈیا 92نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہولی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد،ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔یہ رنگا رنگ تہوار زندگی کے جوش و جذبے کی علامت ہے،ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے محبت، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے،اگر ہم ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونگے تو بھائی چارے، محبت اور امن کا پیغام عام ہو گا۔پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور مذہبی آزادی حاصل ہے،اقلیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرکے قومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے،اقلیتی برادری کے مقدس مقامات کی دیکھ بھال حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ہندوبرادری سمیت تمام اقلیتیں پاکستان کے برابر کے شہری ہیںپاکستان کے سماجی، معاشی اور سیاسی میدان میں ہندو برادری کا کردار قابل تحسین ہے۔ پاکستان ہم سب کا ہے اور اس کے تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں،پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری ہمارے لئے قابل احترام ہے،ہمیں ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہو کر بھائی چارے اور امن کا پیغام عام کرنا ہے،آج کے دن محبت، تحمل، برداشت اور روادار ی کے پیغام کو عام کرنے کا عہد کرناہے۔
Read Next
2 ہفتے ago
چیمپئینز ٹرافی، بھارت سیکیورٹی جواز کے معاملے پر اپنے ہی جال میں پھنس گیا
2 ہفتے ago
اسرائیل کا بیروت پر حملہ، حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف شہید
2 ہفتے ago
کراچی؛ آتشزدگی کے باعث نجی دفتر مکمل جل گیا، ایک شخص زخمی
2 ہفتے ago
شیریں مزاری کا پولیس پر ہراساں کرنے کا الزام
3 ہفتے ago