لاہور(جنرل رپورٹر/میڈیا92نیوز)آٹھویں جماعت کے ریاضی کے پرچے میں دو سوالات غلط نکل آئے، سوال نمبر 33 کا اے جزو اور سوال نمبر 37 کا جزو بی غلط دیا گیا، دونوں سوالات پانچ، پانچ نمبر کے تھے، طلبا نے دونوں سوالات کے نمبر دینے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے تحت آٹھویں جماعت کے ہونے والے ریاضی کے پرچے میں دوسوالات غلط نکل آئے۔ سوال نمبر 33 کا اے جزو غلط ہے جبکہ سوال نمبر 37 کا جزو بی غلط دیا گیا ہے۔ غلط سوال دینے سے پنجاب کے 15 لاکھ اور لاہور کے 80 ہزار طلبا 10 نمبروں سے محروم رہیں گے۔ طلبا نے پیک حکام سے غلط سوالات کے نمبر دینے کا مطالبہ کر دیا۔
پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر حافظ غلام محی الدین کا کہنا ہے کہ پیک ریاضی کے پرچے میں سوالوں میں غلطیوں پر نوٹس لے اور غلط سوالات پر طلبا کو پورے نمبر دیئے جائیں۔