پشاور(بیورورپورٹ/میڈیا 92نیوز)مشال خان کے والد اقبال خان کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹےکا کیس ریاست پاکستان کے انصاف کا امتحان ہے۔
اقبال خان کا کہنا ہےکہ ان کی معلومات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت جس کو سزا دے اسکی ضمانت نہیں ہوسکتی، ملزمان کی ضمانت ریاست کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کی ایبٹ آباد بنچ نے مشال خان قتل کیس کے ملزمان کو رہائی دی، ملزمان کا تعلق مردان سے ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد سرکٹ بینچ نے مشال قتل کیس میں انسداددہشت گردی عدالت سے 4 سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا پانے والے 25 مجرموں کی سزاؤں کی معطلی کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔