شوبز

اداکار جان ابراہم کے فلم انڈسٹری میں15سال مکمل

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بالی وڈ اداکار جان ابراہم نے فلم انڈسٹری میں15سال مکمل کرلئے ہیں۔ جان ابراہم نے 2003ءمیں فلم”جسم“ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا جس پر انہیں فلم فیئر کے ڈیبیوٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، جس کے بعد انہوں نے فلم”دھوم“ میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ایکشن، تھرلر اور کامیڈی فلموں میں کام کیا اور ان کی ایکشن کے ساتھ ساتھ کامیڈی فلمیں بھی بے حد کامیاب رہیں۔

Back to top button