پاکستانتازہ ترین

زینب قتل کیس میں ایک نیا خلاصہ ،ٹی وی اینکر کے دعوے جھوٹے ثابت

قصور (کرائم رپورٹر/میڈیا 92نیوز)قصور کی زینب کے قاتل سے متعلق اینکر پرسن شاہد مسعود کے تمام الزامات اور دعوے جھوٹ ثابت ہوگئے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

رپورٹ میں مجرم عمران کی سیاسی وابستگی، بیرون ملک سے رقم ملنے، 37 بینک اکاؤنٹس سمیت 18 الزامات بے بنیاد قرار دیے گئے۔

ٹی وی پروگرام کے دوران اینکر پرسن کے الزامات سے عوام میں بے چینی پھیلی اور طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی گئیں۔

تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ٹی وی اینکر پرسن نے زینب قتل کیس میں مجرم عمران پر سیاسی وابستگی کا الزام لگایا جو ثابت نہیں ہوسکا ۔ وفاقی وزیر کا تعاون حاصل ہونے کے شواہد بھی تحقیقاتی کمیٹی کو نہیں ملے۔

رپورٹ کے مطابق مجرم عمران کےمتعدد بینک اکاؤنٹس سے متعلق تردید پہلے ہی آگئی تھی،مزید تحقیقات میں مجرم عمران کے 37بینک اکاؤنٹس ثابت نہیں ہوسکے ۔ نہ ہی بیرون ملک سے رقم ملنے کے ثبوت ملے۔ مجرم عمران کا عالمی مافیاسے تعلق کا کوئی ثبوت بھی نہیں ملا۔

اینکرپرسن شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی زینب کے مجرم عمران سے متعلق کئی دعوے کیے تھے۔ٹی وی اینکر پرسن کے الزامات سے عوام میں بے چینی پھیلی اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی گئیں۔

Back to top button