شوبز

اداکار رجنی کانت کی فلم”کالا“ کاٹیزر آج جاری

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) تامل اداکار رجنی کانت کی تامل اور ہندی زبان میں بننے والی فلم”کالا“ کاٹیزر آج جاری کیا جائے گا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم”کالا“ کی کہانی ممبئی میں مقیم تامل لوگوں کے دباﺅ اور ظلم وستم پر مبنی ہے، فلم تامل اور ہندی زبان میں بنائی جارہی ہے جبکہ اس کی تیلگو زبان میں بھی ڈبنگ کی جائےگی۔ ہدایتکار پارنجیتھ کی فلم میں اداکارہ ہما قریشی، نانا پاٹیکر، انجلی پٹیل، سکینا اور سموتھیرا کنی بھی شامل ہیں۔

Back to top button