شوبز

صائمہ نور ودیگرمعروف اداکار نئے ڈرامہ سیریل لمحے میں جلوہ گر

کراچی(شوبز رپورٹر/میڈیا92نیوز) معروف اداکار سرمد کھوسٹ ، صائمہ نور، نور حسن ،کنزہ ہاشمی نئے ڈرامہ سیریل لمحے میں جلوہ گر ہونگے۔ ڈرامے کے ہدایتکار عاصم علی، رائٹر سمرہ بخار اور پروڈیوسر وقاص حسن رضوی ہیں۔ ڈرامے کی عکسبندی تقریباًمکمل ہوچکی ہے۔ کہانی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وقاص حسن زیدی کا کہنا تھا کہ ڈرامے کی کہانی ایک عورت کے گرد گھومتی ہے ۔ہمارے معاشرے میں عورت کا بہت اہم کردار ہے جوکہ معاشرے کو سدھار بھی سکتی ہے اور معاشرے میں بگاڑ کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ ہمارے نئے ڈرامے میں سرمد کھوسٹ اور فلم سٹارصائمہ سمیت دیگر فنکاروں نے اپنی بھرپور پرفارمنس دی ہے۔

Back to top button