کراچی(کورٹ رپورٹر/میڈیا 92نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں شہری عارف کی ہلاکت سے متعلق کیس میں آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔
مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں شہری عارف کے قتل کے مقدمے کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ اس کا موکل بے گناہ تھا پولیس نے اسے سرجانی ٹاون سے 4 فروری2014 کو گھر سے گرفتار کیا اورپھر وہ جعلی مقابلے میں مار دیا گیا۔
دوسری طرف پولیس نے موقف اختیارکیا کہ محمد عارف ڈکیتی کرتے ہوئے مقابلے میں مارا گیا تھا۔
سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سندھ پولیس نے انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔