پاکستانتازہ ترین

عوام کیلئے دھماکہ خیز خبر،ایک بار پھر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر/میڈیا 92نیوز) حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرادیا، وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی جس کے بعد قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول 3 روپے 56 پیسے اور ڈیزل 2 روپے62 پیسے فی لٹر مہنگا جب کہ مٹی کا تیل 6 روپے28 پیسے اورلائٹ ڈیزل ایک روپے فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے، پیٹرول کی قیمت اضافے کے بعد 88 روپے7 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا نے حکومت کو آئندہ ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوائی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 94 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 28 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

Back to top button