لاہور(ظہیر الحق/میڈیا 92نیوز)نیب کے اختیارات کے کم کرنے سے متعلق پنجاب اسمبلی کی قرارداد پر پی پی پی کا رد عمل ، نون لیگ کی اپنی باری آئی تو چیخیں نکل گئی ہیں، کیا عزت اور احترام صرف شہباز شریف کے لاڈلے سرکاری افسروں کا ہے ،جب سندھ میں نیب اور دیگر وفاقی ادارے اختیارات سے تجاوز کرتے تھے تب نون لیگ تالیاں بجا رہی تھی،آصف زرداری نے نواز شریف کو تب بھی کہا تھا کہ آج ہم بھگت رہے ہیں کل ا?پ کی باری آئے گی، اقتدار کے نشے میں دھت نواز شریف کو تب تو بات سمجھ میں نہیں آ رہی تھی، نون لیگ تو وفاقی اداروں کی حکومت سندھ کا رکارڈ تک اٹھائے جانے کی پشت پناہی کرتی رہی ہے، مصطفی نواز کھوکھرنے میڈیا92نیوز کے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ نے احتساب کے متعلق قانون سازی کی تو نون لیگ نے اس کی مخالفت کی،آج ایسا کیا ہو گیا کہ نیب کے اختیارات کم کرنے کی تیاری ہو رہی ہے، شہباز شریف کے فرنٹ مین کو بچانے کیلئے نون لیگ نیب کے اختیارات کم کرنا چاہتی ہے،کیا عزت صرف پنجاب کے افسروں کی ہوتی ہے، شرجیل میمن جیسے عوامی نمائندوں کی نہیں ہوتی ؟بڑے کے بعد چھوٹے میاں کی باری ا?ئی تو اب قانون بدلے جا رہے ہیں، شریفوں نے خود عوامی نمائندوں اور منتخب ایوانوں کو بے توقیر کروایا ہے، جو گڑھا نون لیگ نے پی پی پی کیلئے کھودا تھا اس میں گر کر دفن ہونا ان کا مقدر ہے۔
Read Next
مختلف
18 جون, 2023
سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند آج دیکھا جائے گا
30 مارچ, 2024
پالتو کتے نے مالک کے گھر سے دہائیوں پرانا بم دریافت کرلیا
5 فروری, 2024
ملکی خود مختاری کی خلاف ورزی پر بھرپور فوجی طاقت سے جواب دیں گے، آرمی چیف
5 فروری, 2024
بارش میں اموات کے ذمے دار کراچی کی انتظامیہ اور ادارے ہیں، حافظ نعیم
18 جون, 2023
سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند آج دیکھا جائے گا
10 اکتوبر, 2022