تازہ ترینلاھور نامہ

شہباز شریف سے ترکی سفیر کی ملاقات، پارٹی صدر بننے پر مبارکباد

لاہور(خبرنگار/میڈیا92نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے پاکستان میں ترکی کے سفیر اصحان مصطفیٰ یرداکول نے ملاقات کی اور انہیں پارٹی کا صدر بننے پر بننے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کی دوستی اخوت اور بھائی چارے کے تاریخی رشتوں میں بندھی ہوئی ہے۔ ترکی کی قیادت نے سفارتی سطح پر بھی پاکستان کی غیر مشروط حمایت کی ہے، صحت، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر شعبوں میں ترکی کا تعاون لائق تحسین ہے، ترکی نے ہمیشہ کھلے دل کے ساتھ پاکستان سے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

اس موقع پر ترکی کے سرمایہ کار، صوبائی وزراء عائشہ غوث پاشا، خواجہ عمران نذیر، چیف سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید، مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ احمد حسان، لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید ا ور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Back to top button