لاھور نامہ

تحریک انصا ف کامشن ملک سے غر بت کا خا تمہ ہے، یاسر گیلانی

لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا 92نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف کامشن اور منشور ملک سے غر بت کا خا تمہ اور کر پشن ‘ لو ٹ مار اور سیا سی چورو ں کو کٹہرے میں لانا ہے جس پر تحریک انصا ف کو بہت زیادہ کامیابی مل چکی ہے تحریک انصا ف مستقبل کی بڑی پار ٹی بن کر ابھر رہی ہیں عمران خان کی قیاد ت میں کارکنو ں نے کر پشن کیخلا ف جو جدو جہد کی ہے وہ تار یخ کا حصہ بن چکی ہے عمران خان کی للکار سے پہلے پاکستان میں اقتدار میں آنے جانے کی بار یا ں لگی ہو ئیں تھیں اب بار یا ں لینے والو ں کے کر پشن محلا ت میں ز لز لہ بر پا ہو چکا ہے اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف بر سراقتدار آ کر ملک سے غر بت خاتمہ کیلئے کر داراداکرے گی انہو ں نے کہاکہ حکمرانوں نے عوام کے خون پسینے سے جمع ہونے والے ٹیکسز کے اربوں روپے پسے ہوئے طبقات کی حالت زار کو بہتر کرنے کی بجائے اپنے اور اپنے حواریوں کی خوشحالی اور آسودگی پر خرچ کئے ،یہی وجہ ہے کہ عوام کو پینے کے صاف پانی، تعلیم اور صحت سمیت کوئی بھی بنیادی سہولت میسر نہیں

Back to top button