پاکستانتازہ ترین

واٹر کمیشن سربراہ کا شکارپور سول اسپتال سمیت صاف پانی کے مختلف منصوبوں کا دورہ

لاہور(کورٹ رپورٹر/میڈیا 92نیوز)سپریم کورٹ کی جانب سےپینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تشکیل کردہ واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر)امیر ہانی مسلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شکارپور سول اسپتال سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا۔

واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر)امیر ہانی مسلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شکار پور میں بیگاری کینال سمیت صاف پانی کے مختلف منصوبوں کا دورہ کیااورصفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا۔

واٹر کمیشن کے سربراہ نے سول اسپتال کا بھی دورہ کیا،جہاں مریض خاتون نے واٹر کمیشن چیئر مین کو ادویات کی قلت اور علاج میسر نہ ہونے کی شکایت بھی کی جس پر امیر ہانی مسلم نے ایم ایس کو مسئلہ جلد حل کرنے کا حکم دیا۔

Back to top button