لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا 92نیوز)مسلم لیگ ق کے رہنماء اور رکن پنجاب اسمبلی مونس الہٰی آج نیب لاہور میں پیش ہو ئے جہاں وہ ایک گھنٹہ سے زائد نیب کی تین رکنی ٹیم کے سوالوں کے جوابات دیتے رہے۔
مسلم لیگ ق کے رہنماء مونس الہٰی کو نیب نے آف شور کپمنی کیس میں طلب کر رکھا تھا۔
مونس الہٰی نے نیب افسران کو یقین دلایا کہ انہیں جب بھی بلایا جائے گا وہ پیش ہونگے کیونکہ وہ اور ان کا خاندان قومی اداروں کا احترام کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ نیب لاہور میں آج ایل ڈی اے افسران بھی ایل ڈی اے سٹی کا ریکارڈ لے کر پیش ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے ایل ڈی اے سٹی کے ڈیولپرز پارٹنرز کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا ہے۔
لاہور ایل ڈی اے حکام نے ایل ڈی اے سٹی کے لیے زمین کی خریداری ڈیولپرز پارٹنرز کے ذریعہ کی تھی اور ان کے ذریعہ ہی پلاٹوں کی خرید فروخت کی جا رہی ہے جس میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔