پاکستانتازہ ترینلاھور نامہ

ن لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس 6 مارچ کو طلب

لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا 92نیوز)مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس 6 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں قائم مقام صدر مسلم لیگ ن محمدشہباز شریف کو پارٹی کا باقاعدہ صدر منتخب کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کےذرائع کے مطابق جنرل کونسل کے اجلاس میں شہباز شریف کو پارٹی کی تنظیم سازی کے اختیارات بھی دئیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب کی صدارت کے لئے رانا ثناء اللہ اور راجا اشفاق سرور کے ناموں پر غور کیاجا رہا ہے، تاہم یہ بھی ہوسکتا ہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب کا صدر جنوبی پنجاب سے بھی لے لیا جائے۔

Back to top button