لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا 92نیوز)پنجاب اسمبلی میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے خلاف قرارداد متقفہ طور پر منظور کرلی گئی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رکن رانا ثناءاللہ نے نیب کے خلاف قرار داد پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نیب بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے،پلی بارگین کی شق کو ختم کیا جائے۔
پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا۔ارکان نےمیٹروملتان میں کرپشن کاالزام لگاکرکاپیاں پھاڑدیں۔
اپوزیشن ارکان نےاسپیکرڈائس کے سامنے نعرے لگائے، ارکان بائیکاٹ کر کے ،ایوان سے باہر چلے گئے۔
اپوزیشن کے شدید احتجاج اور شور شرابے کے بعد نیب کے خلاف لائی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
واضح رہےنیب نےچند روز قبل ہی آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کی تحقیقات کے سلسلے میں لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو حراست میں لیا تھا۔