لاہور(کامرس رپورٹر/میڈیا92نیوز)پینتھر ٹائر اور ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ کے درمیان مفاہمی یاداشت پردستخط، موٹر بائیک، ٹریکٹراور ہیوی ڈیوٹی وہیکلز کے لیے متعارف کرائے گئے پینتھر پاور انجن آئل لبریکنٹس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مفاہمتی یاداشت کی تقریب نشاط ہوٹل میں ہوئی۔ ٹائر بنانے والی معروف کمپنی پینتھر ٹائر لمیٹڈ اور لبریکنٹ برانڈ ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ کے درمیان یاداشت پر دستخط کیےگئے۔
تقریب میں سی ای او ٹوٹل پارکو اولیور سیری، مینجنگ ڈائریکٹر پینتھر ٹائرزلمیٹڈ افتخار احمد میاں اور دونوں کمپنیز کے سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔