لاھور نامہ

سیشن کورٹ:مدعی پارٹی سر عام احاطہ عدالت میں ملزم ارشد کو تشدد کا نشانہ

لاہور(عدالتی رپورٹر) سیشن کورٹ میں ایک بار پھر پولیس اہلکار سوئے رہے۔مدعی پارٹی سر عام احاطہ عدالت میں ملزم ارشد کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔وکلاء نے ملزم کو مدعیوں کے تشدد سے چھٹوایا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ہما عبرین کی عدالت میں عبوری درخواست ضمانت کے لیے آنے والے ملزم کو مدعیوں نے احاطہ عدالت میں پکڑ کر خوب درگت بنائی۔ملزم ارشد کے چیخ و پکار کرنے کے باوجود سکیورٹی اہلکار نہ آئے۔تاہم ملزم خود ہی موقع پا کر بھاگ مگر مدعیوں نے پیچھے سے دوبارہ قابو کرلیا۔اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ملزم ارشد کی چیخ وپکار سننے کے بعد وکلاء نے بچ بچاو کروایا۔اور دونوں پارٹیوں کو احاطہ عدالت سے روانہ کردیا۔دونوں پارٹیوں کی لڑائی دیکھ کر سائلین احاطہ عدالت سے فرار ہوگے اور خوف ہراس کی فضا پیدا ہوگی۔تاہم یونہی سکیورٹی اہلکار موقع سے ملزمان کو گرفتار کرنے سے ناکام رہی۔واضح رہے اس سے قبل سیشن کورٹ میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Back to top button